جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ناروے میں جہاز کا سارا عملہ ہی شرابی نکلافلائٹ منسوخ کر دی گئی، مسافر پریشان

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(عقیل قادر) ایئر بالٹک کے پورے عملے کو نارویجن حکام نے شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کر لیا، ایئر بالٹک کی فلائٹ بوئنگ 737 اوسلو سے روانہ ہونے تھی لیکن نارویجن حکا م نے ایک اطلاع ملنے پر شراب کا ٹیسٹ لینے کے بعد چاروں افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ انہیں پیر کے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عملے کے جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک پائلٹ، ایک سیکنڈ آفیسر اور دو ایئر ہوسٹس شامل ہیں ائیر بالٹک کی انتظامیہ نے چاروں افراد کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے اور تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر بالٹک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم شراب نوشی کے متعلق اپنی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہیں اور عملے کی ذرا سی غفلت بھی برداشت نہیں کی جاتی اور ہم اپنے مسافروں کے تحفظ پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ ایئر بالٹک کی فلائٹ سے ایک سو نو افراد نے اوسلو سے سفر کرنا تھا ، تمام مسافروں کو پانچ گھنٹے سے زائد انتظار کے بعد نئے عملے کے ساتھ فلائٹ کو اوسلو ائیر پورٹ سے روانہ کیا گیا۔
airbaltic 2

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…