تہران(نیوزڈیسک)ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے بیٹے مہدی ہاشمی کو مالیاتی اور سکیورٹی جرائم میں سنائی گئی دس سالہ قید کا آغاز ہوگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے مارچ میں پینتالیس سالہ مہدی ہاشمی کو قومی سلامتی ،فراڈ اور بدعنوانیوں سے متعلق تین مختلف مقدمات میں قصور وار قرار دے کر مجموعی طور پر پچیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے ان پر جرمانہ بھی عاید کیا تھا لیکن جرمانے کی رقم ظاہر نہیں کی گئی تھی۔اس کے علاوہ ان پر کوئی سرکاری عہدہ رکھنے پر بھی پابندی عاید کردی گئی تھی۔ان سزاں کے خلاف ان کی اپیل مسترد ہوچکی ہے۔ان کے خلاف بند کمرے میں مقدمہ چلایا گیا تھا اور شواہد اور ان کے جرائم کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔عدالت نے انھیں دو مقدمات میں دس، دس سال قید اور ایک مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ایرانی قانون کے تحت وہ ان میں سے سب سے طویل قید بھگتیں گے۔یعنی دس سال تک جیل میں رہیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں