منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور ہائی کورٹ نے 1947ء سے چلے آرہے زمینی تنازع کاتاریخی فیصلہ سنا دیا

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے 1947 میں جعلسازی سے 3 ہزار 312 کنال متروکہ زمین الاٹ کروانے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواستگزاروں کا 1947 میں اندر سنگھ سے کیا گیا معاہدہ بھی غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کر دیا۔ ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈکے بڑے

رقبے پرقبضے کیخلاف28 صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ مزمل خان، انورخان وغیرہ نے 1947 میں اندر سنگھ سے خریدی گئی زمین کا انتقال خارج کرنے کا حکم چیلنج کیا تھا۔ درخواستگزاروں نے موقف اختیارکیاکہ اندر سنگھ سے 1947 میں نیک نیتی سے زمین خریدی تھی، چیف سیٹلمنٹ کمشنر نے غیرقانونی طور پر 3 ہزار312 کنال زمین کا انتقال خارج کیا۔ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ نیک نیت خریداروں کو اپنے فروخت کنندہ کیساتھ ہی ڈوبنا ہوگا، درخواستگزار انور خان، واجد وغیرہ فروخت کنندہ اندر سنگھ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔ درخواستگزار انور خان وغیرہ نے دھوکہ سے متروکہ املاک الاٹ کروائیں، فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ 1998 میں حاجی اکبر علی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے زمینی ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا۔چیف سیٹلمنٹ کمشنر کی سکروٹنی میں انکشاف ہوا کہ مزمل خان وغیرہ نے اندر سنگھ سے بیع نامہ کی بنیاد پر سول کورٹ سے ڈگری جاری کروائی، سکروٹنی میں ثابت ہوا کہ انورخان، آغا مزمل وغیرہ نے فراڈ اوراندر سنگھ کا جعلی مختار نامہ پیش کرکے 414 ایکڑ زمین حاصل کی، اندر سنگھ تو تقسیم سے قبل ہی بھارت منتقل ہوچکا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…