کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے حجاب کے حق کیلئے انتہاپسندوں کے سامنے کھڑی ہونیوالی طالبہ مسکان خان کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ٹوئٹر پر خواتین کی ہمت سے متعلق اپنے پیغام میں طوبیٰ انور نے مسکان خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ عورت جس ہمت کی صلاحیت رکھتی ہے اسے کبھی کم نہ سمجھیں۔