اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

datetime 10  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل طوبی انور نے عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔طوبی انور جو عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں انہوں نے جمعرات کو اپنے تعلقات کے

حوالے سے ایک ٹویٹ کر کے سب کو حیران کردیا کیونکہ اس میں انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔انہوں نے لکھا کہ میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔انہوں نے لکھا کہ کوئی راستہ نہ ملنے پر انہوں نے مجبوراً علیحدگی (خلع)لی، یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر یقین ہے کہ اللہ نے یہ بہتر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ اس کیساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ میں مشکل میں ہوں لہذا میری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی پروگراموں کے میزبان عامر لیاقت اور طوبی انور 2018 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…