سوات /راولپنڈی(این این آئی) سوات کی تحصیل کبل میں والدین کے واحد سہارے نوجوان طالب علم نے خوب دل لگاکرمحنت کی اورایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرلی۔ظفرعلی نوکری کے حصول کیلئے نکلاتوکچھ ہاتھ نہ آیا،کے پی میں ٹیچنگ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں نائب قاصد سمیت درجنوں درخواستیں دیں تاہم بات نہ بنی، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں سوئپر کی نوکری ملی تو اس نے قبول کرلی۔ظفرعلی کاکہناہیکہ وہ 7 سے 8 بہن بھائی ہیں، اس کے غریب والدین نے اس کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا سپناسچ کرنے کیلئے اپنا سب کچھ اس پر واردیا۔ ظفر علی نے کہا کہ اچھی نوکری کیلئے در درکی ٹھوکریں کھائیں، معاشی حالات سے تنگ تھا،کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کی 14 ہزارکی نوکری ملی توفوری ہاں کہہ دی۔