کراچی(این این آئی)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی کی صدارت میں منعقدہونیوالے ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے سیمینار کے اعلامیئے میں میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی کشمیرکے لیے واضح روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے،
کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم پرپوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے محترک کشمیرکمیٹی تشکیل دی جائے۔کشمیر ی غیرت مند اور جرات مند قوم ہے جو حق خود ارادیت اور الحاق پاکستان و بھارت کی بربادی تک آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر دنیا کے منصفوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر کی آزادی صرف اور صرف جہاد سے ہی ممکن ہے حکوت کشمیر کی آزادی کے لئے فوری طورپر جہاد کا اعلان کرے۔عالمی برادری کشمیریوں کی پکار سنے اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا فوری نوٹس لے اور اقوام متحدہ کشمیر میں فوج اور مبصر بھیجے،اعلامئے میں بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پوری قوم اپنی افواج کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ و دفاع کے لیے پیہم عظیم قربانیاں پیش کررہی ہے۔اعلامئے میں ملک بھر کے علماء مشائخ کی جانب سے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہاربھی کیاگیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر کے
علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں نہایت جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کشمیر بنے گا پاکستان کے حوالے سے منایا گیا،اس موقع پر ملک بھر میں یو ایم ایف پی کے دفاتر میں صبح کا آغاز تلاوت کلام پاک اور خصوصی دعاؤں سے ہوابعد ازاں
آزادی کشمیر اور بھارتی ظلم و جبر کے حوالے سے دنیا کے منصفو کی زبان بندی لمحہ فکریہ اور ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے سیمینار کانفرنسز اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا،جس میں جید علماء کرام مشائخ عظام سیاسی و سماجی شخصیات اپنے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ اور کشمیر
پاکستان کی شہ رگ ہے کے حوالے سے نوجوان نسل کو آگاہی دی،یوم یکجہتی کشمیر کے حولے سے نیشنل پریس کلب کراچی میں ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی میزبانی اورمتحدہ ختم نبوت فورم کے زیر اہتمام،نیشنل پریس کلب کراچی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میںجماعت اسلامی
کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ قاری خلیل احمد نورانی ،متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، علماء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنمامفتی محمدزبیر عامر گیلانی، جے یوپی
رہنمااسدذاکر آرائیں،شیرمحمدنورانی، عبدالوحید یونس،قاری قاضی محمدادریس قادری،صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماحاجی خورشید علی ہزاروی، پاکستان فلاح پارٹی کے ڈاکٹر ولی مصطفائی،پاکستان مسلم لیگ ن لائرز ونگ اور کشمیری رہنماسردارصغیر خاں ایڈوکیٹ،مجلس قائداعظم پاکستان کے احسان اللہ ڈاہری،نیشنل پریس کلب کے صدر
افضل وارثی، جنرل سیکریٹری تحسین کمال،پاکستان قومی اتحاد پارٹی کے حکیم نوشادعمرانی، رائو عبدالمبین راشد، تاجر رہنمامحمدنعیم سروری، محمداکرم نقشبندی، معروف ثناء خواں ڈاکٹرطلحہ قادری سمیت مقامی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔مقررین نے کشمیری قیادت اور کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و استبداد کے آگے
سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہنے پر نہایت شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ خون کے آخری قطرے تک پاکستانی قوم ان کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔کشمیر کے مظلوم عوام مشکل اور کٹھن حالات میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کوبھرپورانداز
میں جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت کی درندہ صفت فوج کے سامنے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھی بھارت سے آزادی چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں میں سب سے بڑاہاتھ بھارت کا ہے۔ بھارت اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر
کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امریکا کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھارت کے
مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ، کشمیریوں کے قتل عام اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور کشمیریوں کو اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کی منظوری کے بعد بھی ان کو حق خود ارادیت کے حق سے محروم رکھ کر یہ عالمی ادارے و عالمی طاقتیں برابر کی مجر م ہیں۔ان رہنمائوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا
چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جو انشاء اللہ جلد حاصل کر لیں گے۔ مودی کو بتانا چاہتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا ہو کر رہے گا۔ ہم کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کے لیے ظلم کی انتہا کر
دی۔ بھارت دنیا میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے مودی ظالم ہے جو کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ہم بحیثیت قوم بھارت کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سیمینار میں حکومت کی کشمیر پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پالیسی قومی امنگوں سے ہم آہنگ نہیں ہے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و ستم کیلئے بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے
آج کشمیری عوام پوری دنیا میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ کشمیری عوام پاکستان کی حکومت اور اداروں سے مایوس ہو کر کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیں لہذا فوری طور پر مقتدر ادارے اور حکو مت مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئی پالیسی تشکیل دیں۔ جب تک جہاد کی طاقت سے ہندو سامراج کو جواب نہیں دیا جائے گا اس وقت تک کشمیری قوم پر سیاہ رات ختم ہوکرآزادی کا سورج طلوع نہیں ہوگا۔