منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر ، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع

datetime 5  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختون خوامیں بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ مؤخرکرنے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف

اپیل دائرکی اور درخواست میں کہاکہ 27 مارچ کو لوکل باڈیز الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ تمام امکانات اور خدشات کو مدنظررکھ کرشیڈول جاری کیا، اس لیے اب شیڈول کے مطابق لوکل باڈیز الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے فیصلے میں کہا تھا کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برفباری کے سبب انتخابات ہونا ممکن نہیں لگتا لہٰذا پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد کرانیکا شیڈول دے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونا تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…