اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرا دیا گیا

datetime 5  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر گرا دیا گیا اور اب وہاں ملبے کا ڈھیر ہی رہ گیا ہے۔کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور

کو مکمل طورپر گرا دیا گیا ہے۔عمارت کا ملبہ اب بھی عمارت کی جگہ پر موجود ہے جسے ہیوی مشینری کی مدد سے اٹھایا اور یہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برس 28 نومبر 2021 کو نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر 800 مزدوروں کی نفری کام کر رہی تھی۔عمارت کو توڑنے کا کام 24 گھنٹے جاری رکھا گیا تھا، جس کے دوران بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا گیا۔آخری دنوں میں مزدوروں کی تعداد کو کم کر دیا گیا تھا اور 40 سے 50 مزدوروں نے ان دنوں میں عمارت کو گرانے کا کام 5 ہیوی مشینوں کی مدد سے انجام دیا۔انتظامیہ کے مطابق نسلہ ٹاور کی عمارت کو توڑنے کے لئے 5 ہیوی مشینیوں نے کام کیا، سپریم کورٹ کے حکم پر 28 نومبر کو نسلہ ٹاور کو توڑنے کا کام شروع کیا گیا، مسمار کرنے کا عمل69دنوں میں مکمل کیا گیا، عمارت کو توڑنے کے باعث شارع فیصل سے شاہراہ قائدین جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کیلیے بند کردیاگیا تھا۔واضح رہے کہ 26 جنوری کو ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا کہ نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا آپریشن 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو مسمار کیا جا رہا ہے، 3 دن میں آپریشن ختم کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…