جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ کے اپنے تجربات سے چین کی عظیم کرکٹ ٹیم بنانے میں مدد کر سکتا ہے،وزیر اعظم عمران خان

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز 2022 کی میزبانی پر چینی عوام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کووڈ 19کے تیزی سے پھیلا ئوکے باوجود ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرنا آسان نہیں ہے ، ایسا صرف چین ہی کر سکتا ہے ، پاکستان چین کے ونٹر سپورٹس کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا ،

پاکستان کرکٹ کے اپنے تجربات سے چین کی عظیم کرکٹ ٹیم بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز کے موقع پر وہ چین کا دورہ کریں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، وہ بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز 2022کی افتتاحی تقریب میں حاضری کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مخلصانہ طور پر اس دورے کے منتظر ہیں۔ چینی میڈیا کو ایک مشترکہ انٹرویو میں وزیراعظم نے کہاکہ چینی اور پاکستانی عوام کی دوستی 70سالوں پر محیط ہے ، قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے وقت وہ طالب علم تھے اس دوران انہوں نے اس شاہراہ کی تکمیل کو دیکھا جس نے شمالی پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے کمزور نظام کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس شاہراہ کی تعمیر کے دوران چینی عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں اور کوششوں کے لئے انتہائی احترام کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے دو دہائیوں پر محیط اپنے اتھلیٹ دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی حیثیت سے میں بیجنگ اولمپک 2022کا منتظر ہوں یہ پہلا اولمپکس ہو گا جسے میں قریب سے دیکھوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد کھیلوں کا کوئی ایونٹ ذاتی طور پر دیکھنے کا موقع نہیں ملا اس لئے میں شدت سے اس کا منتظر ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ

جیسے جیسے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوتے جائیں گے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے کھیل میں عوامی سطح پر مزید تبادلے ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر موقع میسر آیا تو ہم چینیوں کو کرکٹ کھیلنا سکھا سکتے ہیں تاکہ چین بھی ایک عظیم کرکٹ ٹیم تشکیل دے سکے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ونٹر اولمپکس کی

میزبانی کرنا ایسے وقت میں جب کووڈ 19تیزی سے پھیل رہاہے آسان نہیں ہے۔ انہوں نے اس اولمپکس کی میزبانی میں چینی عوام کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہاکہ کووڈ -19نے کھیلوں کے بڑے ایونٹ سمیت دنیا میں بہت ساری چیزوں کو تباہ کر دیا ہے ، ایسے حالات میں چین کی جانب سے ہی ونٹر اولمپکس کی کامیاب میزبانی ہو

سکتی ہے اور یہ ایک قابل تعریف اقدام ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین میں ونٹر سپورٹس کے وسیع مواقع ہیں جبکہ شمالی پاکستان بھی سکائینگ ریسورسز سے مالا مال ہے تاہم اس سے بہتر فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بیجنگ 2022ونٹر اولمپکس چین کے ساتھ ونٹر سپورٹس میں تعاون کا ایک موقع ہو

گی۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقے سکی ریزارٹس کے لئے شاندار ہیں اور سکائینگ ونٹر اولمپکس کے مقابلوں میں سب سے نمایاں ہے تاہم بدقسمتی سے اب تک پاکستان میں ہم اسے ترقی نہیں دے سکے ، ہم گلگت بلتستان میں مزید سکی ریزارٹس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد ہم چین کے

ساتھ ان کھیلوں میں مزید تعاون کرنے اور چینی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے سیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ چینی سپرنگ فیسٹیول کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چینی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ چینی نئے قمری سال کی آمد سے پہلے ہر چینی کے لئے نیک خواہشات دینا چاہوں گا ، میں دونوں ممالک کے درمیان ایسے تعلقات کا خواہشمند ہوں جو دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہو۔ انہوں نے سپرنگ فیسٹیول پر پاکستان کے عوام کی جانب سے چینی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…