ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف اور شرادھا کپور نے فلم کے لئے لگاتار18 گھنٹے تک شوٹنگ کرواتے ہوئے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ٹائیگر شروف اور شرادھا کپور ان دنوں ممبئی میں فلم باغی کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ دونوں فلم میں بطور ہیرو ہیروئن جلوہ گر ہوں گےفلم کے ہدایت کار صابر خان ہیں، انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اس ریکارڈ کے بارے میں بتایا، انہوں نے لکھا کہ اس سے قبل بالی ووڈ میں بغیر کسی بریک کے 18 گھنٹے تک شوٹنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مسلسل اتنی دیر شوٹنگ اگرچہ اچھی بات نہیں لیکن ایسا ریکارڈ کے لئے نہیں کیا گیا، ایسا صرف اس وجہ سے کیا گیا کیونکہ ایک خاص طرح کے ماحول میں مناظر عکس بند کئے جانا تھے اور ایسا ایک ہی دن میں ہونا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں دونوں اداکاروں اور پورے عملے کو اتنی محنت کرنے پر داد دیتا ہوں۔واضح رہے کہ یہ ٹائیگر شروف کے کیریئر کی دوسری فلم ہے۔ ان کی پہلی فلم ہیرو پنٹی تھی جو کامیاب ہوئی تھی۔
مسلسل18 گھنٹے شوٹنگ، ٹائیگر اور شرادھا نے ریکارڈ قائم کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا















































