رانا شمیم نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، چارج شیٹ جاری

22  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جج رانا شمیم پر عائد فرد جرم کی چارج شیٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ رانا شمیم نے دستاویز کو لیک کیا اور عدلیہ کو اسکینڈلائز

کرنے کی کوشش کی۔گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم پر عائد فرد جرم کی چارج شیٹ میں کہا گیا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی کے ذریعے زیر التواء کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، رانا شمیم نے 10 نومبر 2021 کو یو کے میں بیان حلفی نوٹرائزڈ کرایا، نوٹرائزڈ ڈاکومنٹ میڈیا کے ہاتھ لگا اور صحافی تک پہنچا، ڈاکومنٹ عدالت پہنچا تو کوریئر سروس کے لفافے میں تھا جو آپ کے اس بیان کو جھٹلاتا ہے کہ وہ خود سیل کیا تھا۔چارج شیٹ میں کہا گیا کہ آپ نے صحافی کو نا صرف بیان حلفی کی تصدیق کی بلکہ شائع کرنے سے نہیں روکا، رانا شمیم کے بقول بیان حلفی خفیہ تھا تو لیک ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی، اپنے کنڈکٹ سے عدلیہ کی تضحیک کی اور عدالت میں زیر التوا معاملے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…