پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

موٹرویز و دیگر قومی شاہراؤں پر نافذ ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) موٹرویز اور دیگر قومی شاہراہوں پر نافذ ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا، آئندہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں سے 1500 روپے، کاروں اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے اینڈ ہائی سے پولیس کی جانب سے

قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز پر عائد جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو 1500 روپے، کار ڈرائیور پر 2500 روپے، ایچ ٹی وی کیلئے 5 ہزار روپے اور پبلک سروس وہیکلز کیلئے 10 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ موٹروے پولیس کے مطابق لائٹ گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بھاری گاڑیوں کے لئے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔جائز حد سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی پبلک سروس گاڑیوں پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ موٹر ویز یا شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر اب ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے موٹر سائیکل سواروں، کاروں اور ایل ٹی وی ڈرائیوروں پر بھی 5ہزار روپے جرمانہ اور ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیوروں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…