جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشرْبا انکشافات سامنے آئیں گے،ہمارے حق میں فیصلہ ہوا، کاوشوں کا نتیجہ سامنے آرہا ہے، اکبر ایس بابر

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ہمارے حق میں فیصلہ ہوا، آخر کار ہماری کاوشوں کا نتیجہ سامنے آرہا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کا کوئی بھی حصہ خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ تمام ریکارڈ غیر قانونی طور پر خفیہ رکھا جا رہا ہے،

اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ہمارے پاس یہ ریکارڈ نہیں، ہم الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع کرائیں گے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ ابھی تک سامنے آنے والی رپورٹ میں ہمارے الزامات ثابت ہوچکے ہیں،اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں کہا کہ تقریباً ایک ارب روپے جمع ہوئے، جس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،اسکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے حاصل کردہ ریکارڈ کو خفیہ رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کا کوئی حصہ خفیہ نہیں رکھا جائے گا،اسٹیٹ بینک کے8 والیم ہیں جو 2018 میں اسٹیٹ بینک نے جمع کرائے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ خان صاحب، آپ پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں،اب یہ جنگ سیاسی میدان میں ہوگی، پی ٹی آئی کے ورکرز کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشرْبا انکشافات سامنے آئیں گے، ایک حکمران جماعت کی فارن فنڈنگ کو خفیہ رکھا گیا،یہ قومی سلامتی کے خلاف ہے،فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کہتی ہے ایک ارب پاکستان میں جمع ہوئے، کوئی تفصیلات نہیں،ملین ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ ہوئی ثابت ہوچکی ہے،ریکارڈ خفیہ رکھنے کا عمل ختم ہوگیا، ریکارڈ خفیہ رکھ کر کیس کو مینیج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا تاریخی فیصلہ ہے کہ رپورٹ کا کوئی حصہ خفیہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…