منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کاجول، ریکھا ، سری دیوی کی گوری رنگت کا راز فاش

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) فلمی دنیا کے ستاروں میں پلاسٹک سرجری، کاسمیٹکس سرجری اور دیگر اقسام کے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے ذریعے سے اپنی خوبصورتی کو نکھارنے کی خبریں تو عام ہیں۔ مائیکل جیکسن سے کائیلی جینر تک اور بالی ووڈ میں ریکھا سے انوشکا شرما تک، متعدد اداکارائیں اس حوالے سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں تاہم اسی حوالے سے ایک پہلو زیادہ زیر بحث نہیں آیا ہے اور وہ ہے سانولی رنگت کو گورا کرنا۔ بالی ووڈ کی متعدد اداکاراو¿ں کی موجودہ تصاویر اور ان کی انڈسٹری میں آمد کے موقع کی تصاویر دیکھی جائیں تو رنگت میں زمین آسمان کا فرق صاف چغلی کھاتا ہے کہ دل میں کچھ کالا ہے۔
گوری رنگت کیلئے ٹریٹمنٹ کے حوالے سے سب سے بڑی مثال اداکارہ کاجول کی ہے۔ ان کی ابتدائی فلمیں خاص کر بازیگر میں ان کی گہری سانولی رنگت، اس دور کی بالی ووڈ انڈسٹری سے تو میل کھاتی تھی تاہم وہ کاجول جو مائی نیم از خان یا کبھی خوشی کبھی غم میں دکھائی دی، بازیگر کی کاجول سے ذرہ برابر بھی نہیں ملتی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سکن وائٹننگ ٹریٹمنٹس کے ذریعے سے اپنی رنگت کو ہلکا کیا ہے۔
اداکارہ سری دیوی نے بطور چائلڈ سٹار بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر وہ انڈسٹری کی ہیروئن بنیں، اس لئے ان کی شکل صورت، رنگ اور جسامت میں وقت کے ساتھ نمایاں ہونے والی تبدیلیاں سب پر عیاں ہیں۔ اس دوران قدرتی طور پر ان کی ساخت میں آنے والی دو تبدیلیاں ان کی ناک اور رنگت بھی ہے۔ ان کے کیریئر کی ابتدائی فلم ” سولہواں ساون“ میں موٹی اور سانولی دکھنے والی سری دیوی اپنے ہی کیریئر کی آئندہ فلموں سے یکسر مختلف معلوم ہوتی ہے۔ اس کے پیچھے چھپا راز بھی سکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ ہے۔
ساو¿تھ انڈیا کی خواتین کی خاص علامت انکی سانولی سلونی رنگت اور فربہ جسامت ہوتی ہے۔ اداکارہ ریکھا بھی اس علاقے سے تعلق رکھنے کے سبب انڈسٹری میں آمد کے موقع پر ایسی ہی تھیں۔ حتیٰ کہ ان کی پہچان ہی ان کی سانولی رنگت تھی تاہم آج کی ریکھا کی صحت مند، چمکیلی اور گندمی رنگت کی جلد اس پہچان سے کوسوں دور دکھائی دیتی ہے۔
ڈریم گرل ہیما مالنی انڈسٹری میں آمد کے وقت سے ہی گوری ہیں تاہم کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کیا تھا اور انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ہی سکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا۔ ان کے قریبی حلقے تو یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ انہوں نے بڑھتی عمر کے اثرات چھپانے کیلئے فیس لفٹنگ بھی کروائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…