منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج کی مری میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں تیز ، ایکسپریس وے بحال، مختلف مقامات پر 4 ریلیف کیمپ قائم برف باری میں پھنسے افراد اے پی ایس سکول کولڈنہ منتقل

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن)پاک فوج کی مری میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہے، ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دیاہے ، پاک فوج کے متاثرین کیلئے مختلف مقامات پر 4 کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مری میں ریسکیو

اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی، پاک فوج کی جانب سے متاثرین کیلئے مختلف مقامات پر 4 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے، یہ کیمپس ملٹری کالج مری، جھیکا گلی، اے پی ایس کولڈنہ اور سنی بینک سپلائی ڈپو میں کیمپ قائم کئے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے تمام انجینئرز اور مشنری امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آرمی انجینئرز اور جوانوں نے جھیکاگلی اور گھڑیال روڈ کو کلیئر کر دیا ہے، آرمی انجینئرز جھیکاگلی، کولڈنہ شاہراہ کی بحالی میں مصروف ہیں، مزید ایک کلومیٹر روڈ کلئیرنس کے بعد جھیکا گلی سے کولڈنہ روڈ بہت جلد بحال کردی جائیگی، برف باری میں پھنسے افراد اے پی ایس اسکول کولڈنہ منتقل کردئے گئے ہیں، متاثرین میں کھانا اور دیگرسامان کی فراہمی بھی کی گئی ہے، دوسری جانب مظفرآباد سے ڈوزر امدادی کاموں کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں، 111 بریگیڈ کے جوان بھارہ کہو سے شاہراہ کھولنے میں مصروف ہیں، 111 کے جوان متاثرین خوراک اور دیگر سامان فراہم کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…