ابوظہبی (این این آئی )امارت کی ریاست راس الخیمہ میں نئے سال کے آغازپر بھرپور خوشی کے اظہار کے لیے آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا ہے اور اس نے گنیزبک کے دو عالمی ریکارڈتوڑ دئیے ۔اس کا ایک نیا
عالمی ریکارڈ سب سے زیادہ فاصلے سے چلائے جانے والے(موسٹ ریموٹ آپریٹڈ)ملٹی روٹرز/ڈرونز سے بیک وقت آتش بازی سے بنا ہے اور دوسرا ریکارڈسب سے زیادہ اونچائی والے ملٹی روٹر/ڈرون کا فائر ورک ڈسپلے کا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 47کلومیٹرپرمحیط اور خلیج عرب سے شاندارانداز میں اٹھتے ہوئے آتش گیرڈرون نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا ۔ان کے علاوہ اس میں آتش بازی کے 15,000 اثرات، 130 سے زیادہ سمندری جگہوں اور آتش بازی کرنے والے سیکڑوں ڈرونز کابیڑا شامل تھا۔آتش بازی کا یہ سلسلہ 12 منٹ تک جاری رہا تھا اور اس کو خصوصی طورپرتخلیق کیا گیا تاکہ رزمیہ آرکیسٹرا موسیقی کے ذریعے چھے موضوعات کے ساتھ دوبارہ ملنے کی خوشی کی عکاسی کی جاسکے۔ روشنیوں اور موسیقی کے امتزاج نے زائرین کو خوب محفوظ کیا۔