منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

دوسری شادی کے خلاف صرف پہلی بیوی مقدمہ درج کر سکتی ہے، لاہور ہائی کورٹ

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی) لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے پر بہنوئی کے خلاف سالے کی طرف سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے محمد غضنفر نوید

کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔غضنفرکے خلاف سابقہ بیوی جہاں آرا کے بھائی خلیل اکبر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ فریق بیوی ہے بیوی کابھائی نہیں،اس لیے وہ کیس دائرنہیں کرسکتا لہذا بیوی چاہے تو شوہرکی دوسری شادی کے خلاف عدالت جاسکتی ہے۔برادر نسبتی خلیل اکبر نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھاکہ دوسری شادی کیلئے غضنفر نے پہلی بیوی کا اجازت نامہ بنوایا جو جعلی ہے۔غضنفر کے خلاف پہلا مقدمہ 2011 میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر درج کرایا گیا جسے مجسٹریٹ نے خارج کردیا جس کے بعد اس کے برادر نسبتی خلیل نے دوسرا مقدمہ جعلی اجازت نامہ بنانے کے الزام میں 2013 میں درج کرایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…