منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خانیوالی ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست، عمران خان شدید برہم

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (یواین پی) سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے خانیوال میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پی ٹی آ ئی خانیوال میں ہار گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اپنی

بھرپور کوشش کر رہی تھی، تمام وسائل بھی استعمال کیے گئے۔وہاں پر بے انتہا کام بھی کروائے گئے، لیکن مہنگائی بھی اس الیکشن پر نظر انداز ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی ہار پر سخت برہم ہوئے۔ یاد رہے کہ خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا سلیم سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید واثق 15 ہزار 233 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آ گئے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کی کامیابی پر پارٹی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگرے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…