کوئٹہ(یواین پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دھرنے کے شرکاء کو پیسے دینے والی ویڈیو کا معاملہ،وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو مشکل میں پھنس گئے۔وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو نااہل قرار دینے کے لیے بلوچستان
ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شرکا کو پیسے دینے کے بعد وزیر اعلیٰ آرٹیکل 62۔63 پر پورا نہیں اترتے۔درخواست میں یہ بھی موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے غلط بیانی کی جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ بلو چستان عوامی پارٹی کے تر جمان و صوبائی وزیر سر دار عبد الر حمن کھیتران نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی جانب سے گوادر دھرنے کے شرکاء میں پیسے تقسیم کرنے پرپراپیگنڈہ کی مزمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کو چند پیسے دینا حکومت مخالف عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کی خواہش ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی بجائے سب کچھ انکی جیب میں جائے،وزیر اعلیٰ بلو چستان نے میر عبد القدوس بزنجو نے صوبے کی روایات کی پاسداری کی اس پر تنقید کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔