اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں پولیس مقابلے میں مشہور بلال گینگ کے دوڈاکو مارے گئے ، تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ نے پولیس کو
دیکھتے ہی فائرنگ کردی،پولیس مقابلے کے درمیان ایک پولیس جوان زخمی ہوگیا اور ڈاکو موقع سے فرار ہوئے تاہم پولیس ٹیموں نے ڈاکوئوں کا پیچھا کیا،ڈاکو ایک گھر میں محصور ہوگئے جس کے بعد پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا،ڈاکوئوں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی،دوبارہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے،مقابلے میں اے ٹی ایس کے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان۔،آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ،ترجمان کے مطابق شدید پولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے ، دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق آئی جی نے بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ،پولیس کے جوانوں نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔