اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حکومت کا ریکارڈ برآمدات اور ٹیکس جمع کرنے کا دعویٰ

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری کامرس عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے رواں سال ریکارڈ برآمدات اور ٹیکس جمع کیا ہے ۔معاشی اعشاریوں کی جاری تفصیلات میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال

ایکسپورٹ مصنوعات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ایکسپورٹ گڈز 12.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ، ترسیلات زر 10.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔حکومتی نے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 7.84 ارب ڈالر ہوئیں جبکہ آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی سے اکتوبر2021 میں آئی ٹی ایکسپورٹس 830 ملین ڈالر رہیں۔جولائی سے نومبر2021 میں 2314 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا اور زر مبادلہ کے ذخائر میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 71 فیصد، ٹریکٹرز کی سیلز میں 14 فیصد، ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔حکومتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فرٹیلائزر یوریا کی سیلز 10 فیصد، پٹرولیم سیلز میں 22 فیصد، کاٹن کی سیلز میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ ن لیگ اپنے دور میں 284 ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی لیکن اب جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔عالیہ حمزہ نے بتایا کہ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری اٰئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ورنہ تو معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…