متحدہ عرب امارات نے رینکنگ میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

1  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )یو اے ای نے بہترین مقام کی رینکنگ میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کےمطابق یو اے ای نے باضابطہ طور پر یورپ کو وبائی امراض کے دوران رہنے کیلئے بہترین جگہ کی نمبرون رینکنگ میں بھی شکست دی ہے ۔ اس حوالے سے بلومبرگ کی رپورٹ میں درجہ بندی سامنے آئی

جس نے کرونا وباء کے دوران رہنے کیلئے متحدہ عرب امارات کو اپنی فہرست میں نمبرون قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات(یو اے ای)رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیدیاگیاہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان)2021 کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک میں 95 فیصد اسکور رہا۔سروے کے مطابق ناروے 93 فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔اس کے علاوہ گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے (94فی صد)، متحدہ عرب امارات (93فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد)اور فن لینڈ (92فی صد)کے ساتھ شامل ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…