جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی کے بزرگ رہائشی نے 1ہاتھ سے 18سیب توڑ کر ورلڈریکارڈ بنا ڈالا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں 70 سالہ لوہار نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے 18 سیب توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔انہوں نے ایک ہاتھ کی مٹھی سے سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی دیتے ہوئے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ ڈالے۔70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستان کی تاریخ کے معمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر

بن گئے ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے نسیم الدین جو 45سال ویلڈنگ کے کام سے وابستہ ہیں اور لوہے کے گیٹ اور کھڑکیاں دروازے بنانے کا کام کرتے ہیں، 70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر وا کر تاریخ رقم کر دی ہے اور انگلینڈ کے ڈونی بیکسٹر کے ایک منٹ میں 13 سیب توڑنے کے ریکارڈ کو 18 سیب توڑ کر اپنے نام کر لیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ منظور کر لیا اور تصدیقی ای۔ میل بھی موصول ہوگئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی ہیں۔گینز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے حوالے سے پوری دنیا میں خصوصی طور پر ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رہا اور اس موقع پر کراچی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ لوہار نسیم الدین کو بھی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔نسیم الدین کا ریکارڈ بنانے کے بعد بتایاکہ ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کے میں پاکستان کا نام روشن کروں اور اللہ کا

شکر ہے کہ اس میں کامیابی ملی۔انہوں نے کہاکہ یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کرتا ہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔نسیم الدین پاکستان کے لیے مارشل آرٹس اور 73 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کے والد ہیں جبکہ ان کی پوتی بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…