بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

سیمی فائنل میں اہم کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی کے والد کا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)قومی کرکٹر حسن علی کے والد عبدالعزیز نے نجی ٹی وی سی 21 کو انٹرویو میں کہا ہے کہ حسن علی پہلے بھی ہیرو تھا اور اب بھی ہیرو ہے، اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے، تمام قومی کھلاڑی

میرے بیٹے ہیں، آگے بھی یہ ہیرو ہی رہیں گے۔عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کو شکست دی تو ہم ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو شکست دی تو بھی ہم ہیرو تھے، لگاتار 5 میچز جیتے تو بھی ہیرو تھے۔ان کا کہنا تھا کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان شاء اللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ حسن علی کیچ ڈراپ نہ کرتے تب بھی فتح کا مشن مکمل کرلیتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آخری 2 اوورز سے قبل ہی کھیل کا پانسہ ہمارے حق میں پلٹ گیا تھا،میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ میری وکٹ گرنے پر بھی جیت حاصل نہیں ہوسکتی تھی، میرے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے پیٹ کمنز اور کریز پر پہلے سے موجود مارکوس اسٹوئنس بھی فتح کا مشن مکمل کرسکتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…