جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

47 منزلہ عمارت کو 10 سیکنڈز میں گرانیوالی کمپنی نسلہ ٹاور گرانے کیلئے تیار

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی نجی کمپنی نے نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹ سے گرانے کی پیشکش کردی اور کمپنی حکام کا دعوی ہے کہ وہ یہ کام متحدہ امارات کی ایک کمپنی کی مدد سے کریں گے، دونوں کمپنیاں یو اے ای میں 47 منزلہ عمارت گرانے کا تجربہ رکھتی ہیں۔تفصیلات

کے مطابق نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ڈیمولیشن سے گرانے کیلئے کراچی کی کمپنی ہائی ٹیک الیکٹرونکس اینڈ مشینری میدان میں آگئی۔کمپنی حکام کا دعوی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں موجود گرینڈ بلڈنگ ڈیمولیشن کمپنی کے ساتھ مل کر 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو مسمار کرسکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق وہ گزشتہ سال یو اے ای میں 47 منزلہ اور 144 فلورز پر مشتمل ال مینہ پلازہ کو 10 سیکنڈز میں مسمار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔دنیا بھر میں بلند عمارتوں کو گرانے کے لیے کنڑولڈ بلاسٹنگ کی جاتی ہے جسے امپلوشن کہتے ہیں، اس میں بلڈنگ کے پلرز میں سوراخ کرکے ٹائمر کے ذریعے بلاسٹ کیا جاتا ہے جس سے دیکھتے ہی دیکھتے بلڈنگ اپنے اندر کی جانب سے گرنا شروع ہوجاتی ہے۔کمپنی حکام کے مطابق سروے سمیت عمارت کے جائزے سے متعلق ہر کام دو ماہ میں مکمل ہوگا جس کے اگلے دن ہی نسلہ ٹاور کو گرایا جاسکتا ہے، اطراف کی عمارتوں اور تعمیرات کو محفوظ بنانے کے لیے جیو ٹیکسٹائل فیبرک کا استعمال کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے جس دوسری کمپنی کوحتمی فہرست میں شامل کیا اس کا نام اے این آئی کمپنی ہے اور اس نے عمارت کو روایتی طریقے سے گرانے کی پیش کش کی ہے۔یہ کمپنی ماضی میں الادین پارک سمیت مختلف عمارتیں مسمار کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…