اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ایل این جی کارگو کے حوالے سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا،معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں،شیری رحمن کا حیران کن انکشاف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کا بحران ہے،ایل این جی کارگو کے حوالے سے بڑا اسکینڈل آیا ہے ،معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی ں، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں،نیا پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے،سندھ کو معاشی پہیہ چلانے اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا آئینی حق ملنا چاہیے ۔

جمعہ کو گیس بحران کے حوالے سے سینیٹر شیری رحمان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کا بحران ہے۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی قیمت میں خوفناک تین سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے،اس وقت ملک میں گیس کی کمی ہے،ایل این جی کارگو کے حوالے سے اتنا بڑا اسکینڈل آیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کی گرمی میں 13 ڈالرز قیمت تھی ، انھوں نے خریداری نہیں کی ،اب انھوں نے ابھی 30 ڈالرز میں ایل این جی خریدی ہے ،اس پر اپ کا نقصان 10 کھرب روپے ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل این جی کے معاملے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی ، نیب اور اوگرا کیوں خاموش ہیں ،ان کی حکومت جاتے ہی یہ انکوائری کھلے گی۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اتنی ہو گئی کہ گھریلو صارفین کو صرف تین دن گیس ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان میں آپ کھانا نہیں بنا سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر کہتے ہیں گیس کا بحران سندھ حکومت کا پیدا کیا گیا ہے،سندھ ستر فیصد گیس دیتا ہے لیکن سندھ کو مل کیا رہا ئے،پورا ملک کھا گیا بلوچستان کی گیس اور انکو کچھ نہیں ملا ،اب پورا ملک سندھ کی گیس کھا رہا ہے ،سندھ کی 52 فیصد ملز کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں ،سندھ کو معاشی پہیہ چلانے اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا آئینی حق ملنا چاہیے۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ گیس بحران کا واحد حل ایران پاکستان گیس پائپ لائن ہے،جب تک ایران گیس پائپ لائن نہیں آئے گی پاکستان بحران میں رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوچیں ،بھارت ایران سے دھڑا دھڑ گیس لے رہا ہے،آپ نے ایل این جی پر شاہد خاقان اور مفتاح کو جیل میں ڈالا اور اب اس سے مہنگی گیس خرید رہے ہیں ،ان کے خلاف نیب میں کون جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…