ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)آ رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہیکہ پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین اور روس کے

افغانستان سے متعلق نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے نمائندہ خصوصی ژو ژواؤ ژونگ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے علاقائی استحکام کے تناظر میں پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی زامیر کابولوف سے نے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان روس کیساتھ باہمی رابطوں کے فروغ کاخواہاں ہے روس کے ساتھ دورس کثیرالنوعیت تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔ چین اور روس کے نمائندوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…