ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے افغانستان کو مضبوط بنانے کیلئے فارمولا دےد یا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ ہم موسم سرما آنے سے قبل انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی سمیت ہر ممکن اقدام کیلئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے مقاصد کے پیش نظر بھارت کی جانب سے گندم کی فراہمی سے

متعلق نقل و حمل کیلئے افغان بھائیوں کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر افغان وفد میں قائم مقام وزرا خزانہ، صنعت و تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ وزیراعظم نے افغانستان کی حمایت اور ان کے ملک کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے افغان عوام کی مدد کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور خطہ کیلئے پرامن، مستحکم، خودمختار، خوشحال اور مربوط افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اقدامات، تمام افغانوں کے حقوق کا تحفظ، نظم و نسق اور سیاست میں تمام فریقوں کی شمولیت سے افغانستان میں استحکام کو فروغ ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عبوری افغان حکومت عالمی برادری سے تعمیری بات چیت جاری رکھے گی اور درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں فوری طور پر انسانی بنیاد پر ریلیف کی فراہمی کیلئے مسلسل زور دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے معاشی انہدام سے بچنے کیلئے افغانستان کے منجمد کئے گئے اثاثے جاری کرنے اور بینکنگ ٹرانزیکشن میں سہولت کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم موسم سرما آنے سے قبل انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی سمیت ہر ممکن اقدام کیلئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امداد میں پہلے ہی اضافہ کیا جا چکا ہے، پاکستان افغانستان کو گندم، چاول،ہنگامی طبی امداد اور شیلٹرز سے متعلق سامان سمیت اشیا ضروریہ فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے مقاصد کے پیش نظر بھارت کی جانب سے گندم کی فراہمی سے متعلق نقل و حمل کیلئے افغان بھائیوں کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے لوگوں کی آمدورفت میں سہولت کیلئے مل کر کام کرنے اور خطہ میں ترقی و خوشحالی کے فروغ کیلئے ٹرانزٹ اور علاقائی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…