اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو شکست، ننھا فین بے حال ہو گیا شعیب اختر نے روتے بچے کی ویڈیو شیئر کر دی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)پاکستان کی آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں ہار سے ہر پاکستانی غم سے نڈھال ہے ۔ ایسے میں شعیب اختر نے ایک ایک بچے کی ویڈیو شئیر کی جس میں ننھا بچہ پاکستان کی شکست پر زار و قطار رو رہا ہے۔سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے، مداحوں کی توقعات بڑھ جاتی ہیں

سابق کرکٹر نے لکھا کہ اسی لیے یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہم تھا۔ دوسری جانب شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان آن ایئر جھگڑا مکمل طور پر حل نہیں ہوا ہے کیونکہ راولپنڈی ایکسپریس نے اب اینکر پرسن کی طرف سے دی گئی معافی کو مسترد کر دیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نعمان کو ان کی بجائے پاکستانی عوام اور پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کے ادارے سے معافی مانگنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرئے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں اس شام نعمان نیاز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا اب نہیں ، مجھے تب کوئی جواب نہیں ملا تو میں چلا گیا، اب اسے مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، اسے پی ٹی وی کے ادارے سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے قومی ٹی وی پر برانڈ کو ٹھیس پہنچی، اسے اب مجھ سے نہیں پاکستانی عوام سے معافی مانگنی ہوگی، جب میں نے سیٹ چھوڑی تو میں نے وہ باب بند کر دیا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ وہ نعمان نیاز کو آن ائیر بہت سی باتیں کہہ سکتے تھے لیکن انہوں اس سے گریزکیا اور وہ قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نعمان نیاز سے لڑ سکتا تھا اور اس سے بہت سی باتیں کہہ سکتا تھا، میری طاقت دیکھو، میں بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میں اپنے مقام سے گرنا نہیں چاہتا تھا، یہ بالکل میری فطرت کیخلاف تھا ،جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں علم ہے کہ یہ میری فطرت نہیں ہے لیکن میں نے یہ اپنی فطرت کے خلاف کیا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…