اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

باب وولمر کا قبو ل اسلام۔۔ شاہد آفریدی نے انضمام الحق کے انکشاف پر اہم بیان دے دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )باب وولمر کا قبو ل اسلام۔۔ شاہد آفریدی نے انضمام الحق کے انکشاف پر اہم بیان دے دیا.نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ باب وولمر مذہب میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، جب وہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھتا دیکھتے تو سوالات پوچھتے تھے۔

وہ پاکستان کی تاریخ کے بہترین کوچز میں سے ایک تھے اور پاکستان کی ٹیم میں باپ کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے باب وولمر کے کلمہ پڑھنے سے متعلق بات اس سے پہلے نہیں سنی، اب یہ انضمام کے منہ سے سنی ہے۔ مشتاق احمد باب وولمر کو دین کے بارے میں بتاتے تھے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر مرنے سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 51 سالہ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مرنے سے 4 دن پہلے باب وولمر نے کلمہ پڑھا تھا، وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد کے سامنے کلمہ دہراتے رہے اور اسلا م سے متعلق معلومات لیں،علما بتائیں باب وولمر مسلمان ہو چکے تھے یا نہیں؟،یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2007ء میں پاکستانی کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد 18 مارچ 2007ء کو باب وولمر کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔پولیس نے ان کی موت کو قتل قرار دیا تھا، بعدازاں اس سلسلے میں مزید تفتیش کے بعد 12 جون 2007ء کو جمیکن پولیس حکام نے تصدیق کر دی کہ ان کی موت طبعی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔تین غیر جانبدار پتھالوجسٹس کی رپورٹس اور ٹاکسالوجی ٹیسٹ سے یہ واضح ہوا کہ وولمر طبعی موت کا شکار ہوئے اور ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر موجود نہیں تھا۔ یوں کئی مہینوں تک ان متنازع موت کا مسئلہ حل ہوا۔واضح رہے کہ باب وولمر کو 2005ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…