سانگھڑ (این این آئی) فنگشنل مسلم لیگ نے عمران خان حکومت سے لاتعلقی کا اظہار کردیا کیونکہ عمران حکومت کے پاس ملک اور عوام کے لئے کوئی بہتر پالیسی موجود نہیں ہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ حکومت قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے سندھ حکومت صرف عوام کو لوٹنے کے لئے بیٹھی ہے اس بات کا اظہار خیال فنگشنل مسلم لیگ سندھ
کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے راجڑ ہائوس سانگھڑ میں کارکن اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت عوام کے لئے کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی اس لئے ہم عمران خان حکومت کی سرعام مخالفت کررہے ہیں سندھ حکومت سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں برابر کی شریک ہے سندھ کا پانی چوری ہوتا ہے تو ان کی مرضی سے ہوتا ہے سندھ میں جو پانی آتا ہے اسے بااثر سیاسی افراد سندھ حکومت کی مرضی سے ہی چوری کرتے ہیں عام کسان اور زمیندار کو پانی نہیں ملتا سندھ کے حکمران کالے سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو قتل کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے جس طریقے سے ناظم جوکھیو کو بیدردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اس سے انسانیت شرما گئی ہے اس کے باوجود سندھ حکومت ناظم جوکھیو کے قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے اس لئے پورے سندھ میں احتجاج کیا جارہا ہے اس موقع پر فنگشنل مسلم لیگ کے ضلع صدر غلام دستگیر راجڑ، ایم پی خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی ودیگر نے کہا کہ فنگشنل مسلم لیگ سندھ میں سیاسی تبدیلی لانے کے لئے کوششیں کررہی ہے آنے والے انتخابات میں فنگشنل مسلم لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ہمارے کارکن تیاریاں کررہے ہیں۔