منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عوام کا کابل کے بینکوں پراعتماد ختم ، افغانی گھروں میں ڈالرچھپانے لگے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں تحریک طالبان کی حکومت کی جانب سے بنکوں سے رقم نکالنے پر کٹوتی کے فیصلے کے بعد لوگوں نے رقوم بنکوں کے بجائے گھروں میں جمع کرنا شروع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل کے ایک رہائشی نور اللہ نے بتایا کہ لوگوں کا بینکوں پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے اور اب وہ اپنی رقم ان میں محفوظ نہیں

کرنا چاہتے جیسا کہ وہ پہلے کرتے تھے،کیونکہ انہیں بنکوں سے رقم نکالنے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے اور ایک مخصوص رقم سے زیادہ رقم نکالنے کی اجازت بھی نہیں۔دوسری جانب متعدد ماہرین اقتصادیات نے انکشاف کیا کہ اگر بینکنگ کا نظام اسی شرح پر چلتا رہا تو بینک خدمات فراہم نہیں کر سکیں گے اور اس سے ملکی معیشت پر خاصے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔معاشی تجزیہ کار وہاب قاطی نے بتایا کہ بینک ایک اقتصادی ڈھانچہ ہے، جب ہم اپنا پیسہ بینکوں میں جمع کرتے ہیں تو اسے سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔سنٹرل بینک آف افغانستان کے حکام نے حال ہی میں ایک بیان میں واضح کیا کہ نجی اور سرکاری بینکوں کو صارفین کی رقوم نکالنے کی حد کو بڑھا کر 400 ڈالر فی ہفتہ کرنا چاہیے، لیکن کچھ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ رقم اب بھی کافی نہیں ہے۔کابل کے ایک رہائشی راہنورد نے کہا کہ جتنا زیادہ لوگوں کا پیسہ بینکوں سے نکالا جائے گا، لوگوں میں بینکوں کے حوالے سے اعتماد اتنا ہی کم

ہو گا اور تاجر اپنا سرمایہ ملک سے باہر لے جائیں گے۔طالبان کی حکومت نے افغانستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ اچانک کیے گئے اس اقدام سے معیشت متاثر ہو سکتی ہے، جو پہلے ہی زر مبادلہ کی کمی کے بحران کا شکار ہے اور ملک کو مزید تنہا کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…