دبئی (آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد ٹوئٹر پر ممبئی ائیرپورٹ ٹاپ ٹرینڈ رہا ۔ٹوئٹر صارفین نے بھارتی ٹیم کے ممبئی ائیرپورٹ پر استقبال کی پیشگی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ایک صارف نے ممبئی ائیرپورٹ کا منظر دکھایا ہے
جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ٹیم کی ا?مد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔ایک صارف نے بھارتی کرکٹرز کی ائیرپورٹ پر واپسی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم کی ممبئی ائیرپورٹ ا?مد پر مستقبل کی ایک تصویر۔ایک پوسٹ میں بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے تصویر والی میم شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہری ائیرپورٹ پر اپنی ٹیم کا انتظار کررہے ہیں۔اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے ممبئی ائیرپورٹ کے ساتھ میمز اور پوسٹس کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے مزید کچھ یہ ہیں۔ایک ٹوئٹ میں صارف نے میم شیئر کی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے افراد کہہ رہے ہیں کہ پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے