اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)آئی سی سی نے شعیب ملک کی سکاٹ لینڈ کیخلاف تیز ترین نصف سینچری کی ویڈیو جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی (ICC)نے شعیب ملک کی تیزی ترین نصف سینچری کی ویڈیواپ لوڈنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی ہےجسے اب تک صارفین کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے ۔
آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اس فہرست میں عمر اکمل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے ان سے قبل 21 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔