اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سپین میں طیارے کی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ ، موقع کا فائدہ اٹھا کر 20 مسافرغائب ہو گئے پھر مریض کے ساتھ کیا گیا ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپین میں ایک طیارے کو طبی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم مریض مسافر کی اسپتال منتقلی کے دوران 20 دیگر مسافر موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور شہر میں داخل ہوکر غائب ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر

مراکش سے ترکی جانے والے طیارے نے اسپین کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور مریض کو اسپتال منتقل کیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق تاہم جب طیارے نے دوبارہ پرواز بھرنا چاہی تو 20 مسافر کم تھے جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ مریض مسافر کی اسپتال منتقلی کے دوران ایئرپورٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا تاہم باقی مسافروں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 4 گھنٹے کی ناکام تلاش کے بعد طیارے نے اپنی منزل کی جانب پرواز بھرلی اور ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا۔دوسری جانب جس مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی اسے ڈاکٹرز کی جانب سے صحت مند قرار دیئے جانے کے بعد پولیس نے مسافر کو غیرقانونی امیگریشن میں معاونت کے الزام میں حراست میں لے لیا۔پولیس تفتیش کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی تاکہ طیارہ اسپین میں اترے اور وہ لوگ غیرقانونی طور پر اسپین میں داخل ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…