راولپنڈی (این این آئی)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی میرے سے بڑے اسٹار ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت اچھا کھیلتے تھے اور وہ بہت خوش شکل ہیں،ان کی پاکستان میں مداحوں کی تعداد مجھے سے کئی زیادہ ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ ملک سے باہر میرے مداح زیادہ ہیں تاہم پاکستان میں شاہد آفریدی ایک بڑا اسٹار ہے۔