لاہور(این این آئی)ترکش بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’’ارطغل غازی ‘‘کے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے مرکزی ہیروبامسے بے اور ترگت الپ لیک نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔شہرہ آفاق ہیروز نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، گوہر اعجاز، چوہدری شافع حسین اورکارپوریٹ سیکٹر کی کاروباری شخصیات ،فیملیز سے
ملاقات کی، ترک اداکاروںنے گولف اینڈ کنٹری کلب میں گولف کھیلی،فیملیز میں گھل مل گئے۔چوہدری سرور اور گوہر اعجاز کہا کہ ارطغل غازی میں مسلمانوں کے عروج،آدھی دنیا پر حکومت،انصاف کی بالادستی،اسلامی تعلیمات کا احاطہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی خلافت عثمانیہ سے محبت غیر متزلزل تھی ۔ ترگت الپ اور بامسے نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو جسم ایک روح کی مانند ہیں۔