اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم رہنماؤں کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال

اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر بھی غورہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کیخلاف صوبوں میں مارچ کا فیصلہ کرلیا جبکہ مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ پر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 13 نومبر کو کراچی، 17 نومبر کو کوئٹہ اور 20 نومبر کو پشاور میں مہنگائی مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے نیب ترمیمی آرڈیننس اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا۔ پی ڈی ایم کے مطابق انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مکمل حاضری یقینی بنائی جائے گی اور انتخابی اصلاحات بلز روکنے کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی حکمت عملی بنانے کی مشاورت ہوگی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…