اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ڈیوائن براؤ کے بعد کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل اور آل راؤنڈر ڈیوائن براؤ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے آخری میچ سے قبل ڈیوائن براو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ براو نے 91 میچز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1255 رنز بنائے اور 78 وکٹیں حاصل کیں

۔کرس گیل کی جانب سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا البتہ متعدد ویب سائٹ نے ان کی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل الگ ہی موڈ میں دکھائی دیے، وہ خلاف توقع رنگ برنگے چشمے پہن کر بیٹنگ کے لیے آئے جب کہ بیٹنگ میں بھی گیل آج جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے اور آتے ساتھ ہی 2 چھکے لگائے تاہم پیٹ کمنز نے انہیں 15 رنز پر بولڈ کردیا۔کرس گیل جب آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کے لیے آئے تو ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور آؤٹ ہونے کے بعد ’دی باس‘ نے بلا ہلا کر شائقین کرکٹ سے داد وصول کی۔واضح رہے کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بناچکے ہیں اور انہوں نے 20 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…