شارجہ (مانیٹرنگ/این این آئی)نیوزی لینڈ نمبیا سے میچ جیت کر سیمی فائنل سے ایک قدم دور رہ گیا ہےنیوزی لینڈی کی نمیبیا سے جیت بھارت کیلئے سر درد بنی ہوئی ہے ، نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو
وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا پھربھارت کیلئے اگر مگر کی تمام صورتحال ختم ہو جائے گی لیکن اگر افغانستان سے نیوزی لینڈ یہ میچ ہار جاتا ہے توپھر بھارت، نیوزی لینڈاور افغانستان کے بھی چھ پوائنٹس ہو جائیں گے، گزشتہ روز بھارت ،سکاٹ لینڈ سے میچ جیت گیا تھا اس طرح اگر اپنا آخری میچ بھی جیتتا ہے تو افغانستان سے نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں تینوں کے چھ چھ پوائنٹس ہو جائیں گے پھر جس ٹیم کا رن ریٹ بہتر ہو گا وہی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے نمبیبیا کو 164 رنز کا ہدف دینے کے بعد میچ باآسانی 52 رنز سے جیت کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیا،نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے،نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی،نیوزی لینڈ کے جیمز نیشام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔