اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے فیس بک پر 21لاکھ سے زائد فالورز ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں شاہین شاہ آفریدی نے کس معروف شخصیت کو فالو کیا ہوا ہے ۔ قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے فیس بک آکائونٹ جس پر انہیں 21لاکھ سے زائد افراد نے فالو کرتے ہیں لیکن انہوں نے پاکستان کے سپر سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کو
فالو کیا ہوا ہے ۔شاہین شاہ آفریدی اس وقت متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہیں ۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کے بہترین باؤلر قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بائولر اور کمینٹیڑ آئن پشپ نے پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کا بہترین بائولر قرار دے دیا ہے ۔