جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد مالی بد انتظامی دیکھنے کو ملی ہے،لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے

والے کھلاڑی ان دنوں پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں دیئے گئے چیک باؤنس ہونے لگے ہیں۔ کے پی ایل کنٹریکٹ کے مطابق بیشتر کھلاڑیوں کو ایونٹ سے قبل ہی 50 فیصد ادائیگی کردی گئی تھی جب کہ بقیہ ادائیگی کا معاہدہ اگست میں دینے کا کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کو چیک بھی دئیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ایل فرنچائزر کی جانب سے رقم لیگ انتظامیہ کو دی جاچکی ہے تاہم اس کے باوجود کھلاڑیوں کے چیک باؤنس ہوجانے سنگین غلطی ہے۔ واضح رہے کہ کے پی ایل میں پاکستانی ٹاپ کرکٹرز سمیت 100 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کھیلنے والی ٹیموں میں باغ سٹالینز، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفر آباد لائنز، راولاکوٹ ہاکس اور اوورسیز وارئیرز شامل تھیں، راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن ٹیم بنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…