لاہور (آن لائن)سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، نما زجنازہ میں اعلیٰ و ماتحت عدلیہ کے ججز صاحبان، جوڈیشل افسران اور وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں ،وکلاء اور سیاسی و سماجی شخصیات کی
کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ محمد شریف کی نماز جنازہ میانی صاحب میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی ،جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس شہزاد ملک ،جسٹس فیصل زمان ،سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار،صدر سپریم کورٹ با راحسن بھون ،سابق چیف جسٹس اعجاز چودھری، جسٹس (ر)انوار الحق،سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس (ر) عاطر محمود،سابق چیف جسٹس نجم الحسن شیخ، جسٹس(ر) شاید حمید ڈار،جسٹس (ر) شاہد مبین، جسٹس (ر) رئوف احمد شیخ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر، غلام مرتضیٰ چوہدری،ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان، وسیم ممتاز ملک،رکن اسمبلی بلال یاسین، خواجہ حسان، ڈائریکٹر اکیڈمی اشتر عباس، سیشن جج (ر)خالد نوید ڈار،جسٹس (ر) عبد السمیع خان، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مقصود بٹر سمیت جوڈیشل افسران، وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں، وکلاء اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔