لاہور ( آن لائن ) قومی کرکٹر محمد عامر نے رات کے اندھیرے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اس پریشانی کا اآسان حل بھی بتا دیا۔ محمد عامر نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں سے متعلق ایک خاتون صحافی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بس حوصلہ رکھنا ہے، انہوں نے ساتھ ہی مشورہ بھی دیا کہ آپ نے کہیں بھی جانا ہو تو پیدل جائیں ، گاڑی کا استعمال نہ کریں‘۔