اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں فضلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تیاری

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کچرے کے ڈھیروں اور کوڑے دانوں سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کچرے کے مسائل سے نجات کے لیے خلیج میں فضلے سے چلنے والا پہلا بجلی گھر تعمیر کر رہا ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بیح کے انجینئر نوف وزیر کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ فضلے کواستعمال کرنے کا ایک طریقہ ہے

جسے ری سائیکل نہیں کیا جاسکتا۔رپورٹ کے مطابق صرف دبئی میں قریبا 16 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پرکوڑے دان محیط ہیں۔اورہ اسی کچرے کو اگر کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ 2041 تک امارت کے58 لاکھ مربع میٹر پر قبضہ کر لے گا۔کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ دیگر ملکوں میں بھی زیر غور ہے، رپورٹ کے مطابق شارجہ میں یہ منصوبہ رواں سال شروع ہو گا، جس سے ہرسال 3 لاکھ ٹن سے زیادہ فضلہ جلاکر 28 ہزار گھروں کو بجلی مہیاکی جائے گی۔جبکہ دبئی کا منصوبہ 2024 میں مکمل ہوجائے گا اور یہ دنیا کے سب سے بڑے پلانٹس میں سے ایک ہوگا۔ یہ پلانٹ ہرسال 19 لاکھ ٹن فضلہ سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ یہ مقداراس وقت امارت میں پیدا ہونے والے گھریلو فضلے کا 45 فی صد ہے۔متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی اپنی بجلی کی پیداوار میں تنوع لانے کا آغازکردیا ہے۔ گذشتہ سال یواے ای نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔ دنیا کے گرم ترین علاقوں میں سے ایک مقام ہونے کی وجہ سے یواے ای کے پاس شمسی توانائی کے نمایاں وسائل موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…