اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عوام ، زراعت اور انڈسٹری پر پٹرول بم گرا کر ملک میں ہوشربا مہنگائی کی مزید راہ ہموار ہوگئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نائب صدر پاکستان بزنس فورم و فیڈریشن قائمہ کمیٹی کے سابق چئیرمین چوہدری احمد جواد نے پٹرول کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر 8.03روپے،ڈیزل8.14روپے فی لیٹر تک اضافوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ، زراعت اور انڈسٹری پر

پٹرول بم گرا کر ملک میں ہوشربا مہنگائی کی مزید راہ ہموار ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرکے عوام پر بوجھ ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سستے ادھار تیل کا ریلیف عوام کو دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کم کرنے کی بجائے آئی ایم ایف پروگرام پبرعملدرآمد کرتے ہوئے پٹرول مہنگا کردیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو رکرتے ہوئے کیا احمد جواد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر پرلیو ی ٹیکس اور جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پر لاکر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ مہنگی پٹرولیم مصنوعات سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ پہلے ہی متاثر ہورہا تھا اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…