اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دسمبر تک پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جائیگی اسی طرح چینی بھی اپنی اے ٹی ایم کو نوازنے کیلئے مزید مہنگی ہوگی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا ریلیف پیکیج قوم کیلئے شروع ہوچکا ہے رات کے اندھیرے میں ریلیف پیکیج کا پہلا بم ‘پٹرول مہنگا کرنے کی صورت میں قوم پر گرا دیا گیا ہے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے جبکہ مزید مہنگائی کے بم قوم پر برسنے والے ہیں چینی پٹرول سے

مہنگی ہوگئی ہے جس کی قیمت مختلف علاقوں میں 150 روپے کلو تک جا پہنچی ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرنا شروع کردیا ہے اپنی تقریریوں میں انہوں نے کہا تھا کہ میں انہیں رولاؤںگا اور انہوں نے قوم کو رولانا شروع کردیا ہے دسمبر تک پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جائیگی اسی طرح چینی بھی اپنی ATM کو نوازنے کیلئے مزید مہنگی ہوگی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ عمران خان سے قوم کا اعتماد اٹھ چکا ہے جو شخص اپنی بات کا پہرہ نہ دے سکے وہ ملک کی چوکیداری کیا خاک کریگا اگر یہ چند دن اور برسر اقتدار رہ گیا تو قوم بھوکے مرنے پر مجبور ہوجائیگی اس لئے اس سے چھٹکارا وقت کا تقاضا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…