اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

13دینی جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست پیرسلمان منیرکنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان ،متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرئوف ملک جے یوپی کے رہنمامفتی غلام حسین نعیمی مسلم لیگ(علماء ومشائخ )کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفرید احمدپراچہ ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب

امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،مجلس احراراسلام کے رہنمامیاںمحمداویس،چوہدری سیف اللہ جے یوآئی کے رہنما ڈاکٹرمحمودالحسن قاسمی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمدنعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے رہنما علامہ عاشق حسین رضوی ،مولانامحمدحنیف حقانی ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضانقوی ،علامہ قاسم علی قاسمی چاروںمسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی خاکسارتحریک کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانامحمدایوب اورمصطفائی جسٹس مومنٹ کے چیئرمین میاںمحمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ترجمان الائنس قاری محمدمنسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںحالیہ مزیدظالمانہ اضافے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے یکسرمستردکردیاہے اورکہاہے کہ آئے روزکمرتوڑبڑھتی مہنگائی وبال جان بن گئی عوام کاجینامحال ہوگیاقاتل مہنگائی اورنااہل حکمران ملک وقوم کیلئے عذاب الٰہی بن گئے انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈوناجائزحکمران آئی ایم ایف کے ایماء پرروزبروزعوام کش وغریب دشمن اقدامات کررہے ہیںجوانتہائی ناقابل برداشت ہیںان رہنمائوںنے مزیدکہاکہ عوام پہلے ہی غربت وبے روزگاری اوربے تہاشہ مہنگائی کی چکی میںپس رہے تھے اوراب جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںمزیدظالمانہ اضافہ سے مہنگائی کانیاطوفان آئے گاانہوںنے کہاکہ بجلی،پٹرول،آٹا،گھی،چینی کی قیمتوںمیںآئے روزبے پناہ اضافہ سراسرظلم ہے سلیکٹڈحکومت عوام کے صبرکامزیدامتحان نہ لیںورنہ مہنگائی زدہ عوام سرکوںپرنکل کرسلیکٹڈونااہل اورناجائزحکمرانوںکابوری بسترگول کردینگے کیونکہ ہرظلم کی انتہاہی ہرانقلاب کاابتداہواکرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…