اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ایسا دمادم مست قلندر ہوگا کہ حکومت سنبھل نہیں پائے گی ، پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ایسا دمادم مست قلندر ہوگا کہ حکومت سنبھل نہیں پائے گی اور حکومت کو حالیہ 8 روپے سے

زائد پیٹرول میں اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو فوری واپس لیکر قیمتوں میں کمی لائے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عوام تیار رہیں، پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف جلد اپنے اگلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی، عوام کو اس نالائق عمران خان نے ریلیف کے نام پر ہمیشہ تکلیف دی اور اب انکا حساب کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں اور ہم نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے جو کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے اب یہ ثابت بھی ہوچکا ہے۔ شازیہ مری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کو حکمرانوں کی چوری سے مشروط کرنے والے عمران خان بتائیں کہ کیا موجودہ اضافہ ان کی چوری کا اعتراف ہے؟۔دوسری جانبنائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ دو ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول کی نئی قیمت اب 145 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں، 3 سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں عوام کو رلیف دے رہے ہیں، وزیراعظم ریلیف دے نہیں، مانگ رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی، پہلے ہی مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…